اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے نوٹوں کی مسنوخی کو بھی ریاستی
اسمبلی کے انتخابات کا اہم موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس
قدم سے ملک کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔مسٹر یادو آج یہاں نوٹوں کی منسوخی کے بعد بینک اور اے ٹی ایم کی
لائن میں
مرنے والوں کے رشتہ داروں ،شہیدوں کے گھروالوں اور لاٹھی چارج میں مارے
گئے ٹیچروں کے گھروالوں کو مالی اعانت کی رقم کے چیک تقسیم کرنے کے بعد کہا
کہ نوٹوں کی منسوخی سے لوگ تباہ ہوگئے ہیں۔کسان ،مزدور اور غریبوں کے سامنے بحران پیدا ہوگیا ہے